اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کے تعمیراتی ادارے زمین ڈویلپمنٹس کا بحریہ گارڈن سٹی اسلام آباد میں کثیر المنزلہ منصوبے کی تعمیر کے لئے ٹوٹل کئیر ڈویلپرز اور فور والز ڈویلپرز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب زمین ڈاٹ کام کے ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں زمین ڈاٹ کام، زمین ڈویلپمنٹس کے سی ای اوذیشان علی خان، سی ای او ٹوٹل کئیر ڈویلپرز چوہدری محمد سجاد قیصراور سی ای او فور والز ڈویلپرز عامر عزیز نے دستخط کئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے رہائشی و کمرشل انتظامات کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جڑواں شہروں میں رہائشی و کمرشل سہولیات کے حامل کثیر المقاصد منصوبوں کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جسے پورا کرنے کے لئے ہم ایک اور شاندار پراجیکٹ سامنے لائے ہیں۔ راولپنڈی ،اسلام آباد میں ایسی تعمیرات سے نا صرف یہاں پر رہائش کی مانگ کے بابت دباؤ میں کمی آئےگی بلکہ پراپرٹی کی قدر میں بھی اضافہ ہوگا۔
زمین ڈویلپمنٹس کے ڈائریکٹر فہد عارف خواجہ کا کہنا تھا کہ اہلیان پاکستان کو دارالحکومت اسلام آباد کی سب سے پُرکشش لوکیشن پر شاندار، پُر تعیش اور مناسب قیمت پررہائشی و کمرشل منصوبہ فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ بحریہ گارڈن سٹی کی شاندار لوکیشن پر سنے گولڈ سینما کے ساتھ گالف کورس کے سامنے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہو گا۔