کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ زرداری مافیا نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے ، 26 فروری سے حقوق سندھ مارچ سندھ کے 27 شہروں سے ہوتا ہوا کراچی پہنچے گا۔
اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ اپنے حقوق کے لیے اس مارچ میں شامل ہوں، سندھ کی اچھی تعلیم، صحت، کے لیے ہمارے ساتھ نکلیں، زرداری مافیا نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بچیوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ نہیں، سندھ کے حقوق کی جنگ تحریک انصاف کے سنگ لڑیں، وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی سندھ کی عوام کے دکھ بانٹنے آرہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اسد عمر، سندھ کے صدر علی زیدی اس مارچ کی قیادت کریں گے، یہ مارچ سندھ کے چوروں کو بے نقاب کرے گا، میں پورے سندھ کو دعوت دیتا ہوں وہ اپنی بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔