واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارقطارق شہاب کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے 13 برس مکمل ہو گئے۔اداکارہ ریما خان اور ڈاکٹر طارق شہاب کی شادی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر واشنگٹن میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفیر سمیت مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔ریما خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر بھارت کے شہر حیدرآباد سے اْن کے خاندانی رشتے دار شہنور خان اپنی فیملی کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔ڈاکٹر طارق شہاب نے ریما کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ریما ایک عظیم انسان ہیں اور میں ریما کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں، ریما خان عجز و انکساری کا پیکر ہیں۔
ریما خان نے شوہر سے متعلق کہا کہ میں طارق کو اپنی زندگی میں پا کر خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، جب طارق نے کووڈ کے دوران اور پچھلے سال ہارٹ سرجری کے دوران والد کی دیکھ بھال کی تو وہ طارق کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے اور اْنہیں خوب دعائیں دیتے تھے۔ خیال رہے کہ ریما خان ڈاکٹر شہاب کے ساتھ 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔