اعظم سواتی 213

ریلوے کو کمرشل ادارے کی طرح چلائیں گے، اعظم سواتی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کو کمرشل ادارے کی طرح چلائیں گے،آمدنی کا براہ راست تعلق ریلوے ملازمین کی کارکردگی سے ہے، ریلوے میں مینجمنٹ، آٹومیشن اور تکنیک کی کمی نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، نہ سیاست ہوگی نہ بیرونی مداخلت، میرے تعلقات ریلوے کیلئے استعمال ہوں گے اور اسے کمرشل ادارے کی طرح چلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہم سے نہیں ہوسکتا اسے فوری آوٹ سورس کرنا ہے، آمدنی کا براہ راست تعلق ریلوے ملازمین کی کارکردگی سے ہے۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے میں مینجمنٹ، آٹومیشن اور تکنیک کی کمی نظر آرہی ہے، جہاں بہتری کی ضروت ہے اسے نوٹ کیا ہے اور بہتری لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں