شہبازاکمل جندران۔
محمد آصف کے بطور ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور چارج سنبھالنے کے بعد مذکورہ ریجن ریکوری میں ٹاپ کرگیا ہے۔
ریجن سی لاہور نے 26 اپریل 2023 تک سالانہ ہدف کے عوض 80 فیصد ریکوری کرلی ہے۔

ریجن سی لاہور کو سال 2022 اور 2023 کے لئے 10 ارب 24 کروڑ روپے ریکوری ٹارگٹ دیا گیا جس کے جواب میں 8 ارب 23 کروڑ روپے کی ریکوری کی جاچکی یے۔
دوسرے نمبر پر ساہیوال ریجن میں بھی رواں مالی سال کے دوران ہدف کے خلاف 80 فیصد ریکوری کی گئی یے لیکن ساہیوال کا مجموعی ٹارگٹ ایک ارب 3 کروڑ روپے تھا جس کے جواب میں 80 کروڑ11 لاکھ کی ریکوری کی گئی ہے۔

ساہیوال کا مجموعی ٹارگٹ ریجن سی لاہور سے کہیں کم یے۔









