رپورٹنگ آن لائن ۔۔۔
پراپرٹی ٹیکس زون 6 لاہور میں ٹیکس چوری کے الزامات پر ڈائیریکٹر ایکسائز لاہورریجن بی نعمان خالد نے ای ٹی او خالد حفیظ ، انسپکٹر گارڈن ٹاون ون مقبول احمد،انسپکٹر اور متعلقہ سٹاف کے خلاف انکوائری شروع کرد ی ہے۔

خالد حفیظ اور سٹاف پر الزام ہے کہ انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر استعمال پراپرٹی یونٹ نمبر 46 گارڈن بلاک نیو گارڈن ٹاون کو کرائے کی بجائے ذاتی استعمال میں قرار دے کر پراپرٹی ٹیکس چوری کیا۔

جونہی معاملہ ڈائیریکٹر ریجن بی نعمان خالد کے نوٹس میں آیا تو ای ٹی او خالد حفیظ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ذاتی دفتر کو کرائے پر ظاہر کرتے ہوئے 25 ہزار روپے سے ٹیکس بڑھا کر ایک لاکھ 50 ہزار روہے کر دیا ہے۔
ڈائیریکٹر ریجن بی نعمان خالد کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری میں ذمہ داروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائیگا۔









