حسین گیلانی 30

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے انتخابات

اوکاڑہ ( رپورٹنگ آن لائن)سید شفقت حسین گیلانی صدر،طاہر احمد شاہ سینئر نائب صدر ،عابد حسین مغل سیکرٹری جنرل اور شہزاد نقوی سیکرٹری اطلاعات منتخب ۔
ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان 2026/27 کے نومنتخب 22 عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے انتخابات 2026/27 کا چیئرمین الیکشن بورڈ محمد اشفاق چوہدری نے اعلان کردیا۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی الیکشن بورڈ کے نتائج کے مطابق مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی (ساہیوال) ،سینئر نائب صدر سید طاہر احمد شاہ (بہاولنگر)،نائب صدر شیریں زادہ (سوات۔خیبر پختونخوا)،نائب صدر ندیم رضا خاں (اٹک۔شمالی پنجاب)،نائب صدر تنویر اسلم خاں (قصور۔سینٹرل پنجاب)،نائب صدر ڈاکٹر محمد زکریا (فیصل آباد۔ویسٹ پنجاب)،نائب صدر راؤ عمر جاوید (لودھراں۔جنوبی پنجاب)،نائب صدر شہباز علی اسدی (نواب شاہ۔سندھ)،نائب صدر سعید الدین طارق (سبی۔بلوچستان)،سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل (اوکاڑہ)جوائنٹ سیکرٹری انور مسرور (نوشہرہ۔خیبر پختونخوا)،جوائنٹ سیکرٹری حافظ عبدالغفور مہناس (چکوال۔شمالی پنجاب)،جوائنٹ سیکرٹری عقیل احمد خاں لودھی(وزیر آباد۔سینٹرل پنجاب)،جوائنٹ سیکرٹری رانا خالد محمود (ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ویسٹ پنجاب)،جوائنٹ سیکرٹری شعیبہ الحسن رمزی (بہاولپور۔جنوبی پنجاب)،جوائنٹ سیکرٹری سیلم رضا (خیر پور میرس۔سندھ)،جوائنٹ سیکرٹری محمد ابراہیم بلوچ (نصیر آباد۔بلوچستان)،سیکرٹری اطلاعات و انٹرنیشنل افیئرز شہزاد نقوی (اٹک)،فنانس سیکرٹری محمد امجد سندھو (بہاولنگر)،سیکرٹری سوشل میڈیا عادل علی (کراچی)،سیکرٹری خواتین ونگ عائشہ امجد (اوکاڑہ) اور سیکرٹری رابطہ و ممبر شپ رضوان احمد غوری (سانگھڑ) منتخب ہوئے ۔چیئرمین مرکزی الیکشن بورڈ محمد اشفاق چوہدری نے نومنتخب 22 عہدیداران ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان 2026/27 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں