ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)نئی بالی ووڈ فلم”تھینک یو فار کمنگ” کا ٹریلر حال ہی میں جاری ہوا ہے، اس میں شہناز گل نہایت ہی گلیمرس انداز میں نظر آئی ہیں۔فلم میں شہناز گل کے علاوہ بھومی پڈنیکر، کوشا کپیلا، ڈولی سنگھ اور شیبانی بیدی شامل ہیں۔شہناز نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے نئے روپ کا کریڈٹ ریا کپور کو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریا نے مجھے ہمیشہ کیلئے بدل دیا، پہلے آپ سونم کپور کو دیکھ کر عش عش کر اٹھتے ہوں گے کیونکہ سونم بہت عمدہ لباس پہنتی ہیں، مجھے ریا کپور نے ویسا ہی انداز دے دیا ہے۔شہناز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا پنجابی فلم انڈسٹری مجھے سائیڈلائن کر رہی ہے، ہر فلم سب سے پہلے مجھے آفر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں درست اسکرپٹ دیکھتی ہوں جس میں لڑکے لڑکیوں کے کردار برابر کے ہوں یا عورت سے متعلق کہانی ہو۔خیال رہے کہ”تھینک یو فار کمنگ” 6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔