ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ ریاض میں 571بین الاقوامی کمپنیوں کے ریجنل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔
سعودعی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر سرمایہ کاری نے ریاض میں منعقدہ ایک مذاکراتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے حوالے سے مراعات دیئے جانے کامنصوبہ دو برس قبل شروع کیا گیا تھا اس دوران 310ارب ریال کے 33منصوبوں کو پذیرائی ملی ہے۔وزیر صنعت نے کہا کہ صنعتی سیکٹر میں 30فیصد غیرملکی سرمایہ کاری مملکت منتقل ہوئی جبکہ وزارت سرمایہ کاری کی جانب سے جاری کیے گئے لائسنسوں میں بھی 61فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو بین الاقوامی کمپنیوں کو دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 2024کی تیسرے سہ ماہی کے اختتام تک مینوفیکر چرنگ کے شعبے میں 142بلین ریال کی سرمایہ کاری کی گئی جو خوش آئند اور مملکت کے وژن 2030کے اہداف میں شامل ہیاس سے قبل سعودی عرب نے دارالحکومت میں ریجنل ہیڈکورٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کیلئے نئی ٹیکس مراعات کا اعلان کیا تھا۔ وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خزانہ اور زکو، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے کمپنیوں کیلئے ٹیکس مراعات کا پیکیج دیا ہے۔
ایسی بین الاقوامی کمپنیوں کو جو سعودی عرب میں اپنا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کریں گی انہیں 30برس تک ٹیکس سے استثنی ہوگا۔ان سے ریجنل ہیڈکوارٹر پر انکم ٹیکس میں سہولت دی جائے گی۔ کمپنیوں کو پرمٹ کے اجرا کی تاریخ سے ٹیکس سہولتوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔









