ریاض (رپورٹنگ آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے امریکہ ریاض میں روسی وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو یوکرین پر مذاکرات کے آغاز کے طور پر نہیں دیکھتا بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ہم منصب ولادیمیر پوتین کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت کا فالو اپ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے بتایا کہ میرے خیال میں اسے تفصیلات یا کسی قسم کی بات چیت میں پیش رفت کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہجیسا کہ صدر (ڈونلڈ ٹرمپ)نے درخواست کی یہ دراصل اس فون کال کا فالو اپ ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور کیا ممکن ہے۔