ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے گزشتہ روز رہنماں کو غیر رسمی دوستانہ ملاقات میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا.
میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے بعد خلیج تعاون کونسل کے ملکوں کے رہنماں، اردن کے بادشاہ اور مصری صدر کے درمیان سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک دوستانہ ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے پہلے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ملاقات میں خطے کی صورت حال کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔









