وزرائے اعظم 90

ریئر ارتھ میٹلز سے متعلقہ اشیاء پر چین کا برآمدی کنٹرول کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سےریئر ارتھ میٹلز برآمد کرنے کے نئے لائسنس کے اجراء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نایاب معدنی دھاتوں سے متعلق اشیاء دوہرے استعمال کی خصوصیات کی حامل ہیں، اور ان پر برآمدی کنٹرول کا نفاذ بین الاقوامی طور پر رائج ایک طریقہ کار ہے، جو عالمی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کے چین کے مستقل موقف کی عکاسی کرتا ہے۔

چین کا قوانین و ضوابط کے مطابق ریئر ارتھ میٹلز سے متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول کسی مخصوص ملک کو نشانہ نہیں بناتا ہے۔ جب تک برآمدی درخواستیں شہری استعمال کے لیے ہیں، چینی حکومت اسے بروقت منظور کرے گی۔ چین عالمی سپلائی چین کے استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنےکے لیے متعلقہ ممالک اور علاقوں کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں