مسعود پیزشکیان 21

رہبر معظم نے مذاکرات کیلئے اختیارات دیے ہیں، ایرانی صدر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے امن مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دیے ہیں، امریکا کی جانب سے دی جانے والی جنگ کی دھمکیوں کے آگے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

مختلف شہروں کے گورنرز اور میئرز سے خطاب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہی مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ایرانی صدر نے امریکا پر ایران کے پڑوسی ملکوں سے اس کی تجارت میں خلل ڈالنے کی کوشش کا بھی الزام عائد کردیا، انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم عوام کے تعاون کے ساتھ ناکام بنائیں گے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا تہران مذاکرات کے ذریعے کشیدگی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیکیونکہ تنازع نہ ایران، نہ خطے اور نہ ہی دنیا کے مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران ملک کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ملک کے دشمن ایران کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر عوام حکومت کے ساتھ ہوں تو دشمن کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں