ٹرمپ 26

روس یوکرین جنگ بندی پر اچھی خبر آنے کی توقع ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ رکوانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ روس یوکرین جنگ بندی پر اچھی خبر آنے کی توقع ہے۔

وائٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر بات چیت جاری ہے، ہمارا بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب گامزن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صنعتوں کے لیے اہم معدنیات کا اسٹریٹجک ذخیرہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے فون پر روس سے تیل کی خریداری روکنے، امریکا اور وینزویلا سے تیل خریداری میں اضافے پر اتفاق کیا ہے، اس سے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے 500 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی توانائی ، ٹیکنالوجی اور دیگر اشیا خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں