روس 159

روس کے ساتھ بہتر تعلقات کے حصول کی ہماری کوششوں کو ایک زبردست دھچکا لگا،جرمنی

برلن /ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس نے جرمن غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ادھرجرمنی نے روس کی جانب سے تین جرمن غیر سرکاری تنظیموں(این جی او)کے خلاف کارروائی کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے پراسیکیوٹر جنرل نے اپنے ایک اہم فیصلے میں جرمنی کے تین غیر سرکاری اداروں کو غیر ضروری بتاتے ہوئے انہیں ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ روس کے پراسیکیوٹرجنرل نے فورم آف رشیئن اسپیکنگ یورپیئنز، سینٹر فار لبرل موڈرینٹی اور جرمن رشیئن ایکسچینج نامی جرمن غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے ایک قانون کے تحت کارروائی کی جس کا مقصد روسی حکومت کے خلاف تنقید کو روکنا ہے۔

ادھرروسی وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ان پابندیوں پر اپنے رد عمل میں کہاکہ ان تنظیموں کے کاموں پر پابندی عائد کرنے سے، جو ہمارے دونوں ممالک اور عوام کے مابین افہام و تفہیم کے لیے کوشاں ہیں، روس کے ساتھ بہتر تعلقات کے حصول کی ہماری کوششوں کو ایک زبردست دھچکا لگا ہے۔ ان کے کام کے لیے اس طرح کے اقدام کوئی جواز نہیں ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں