برسلز (ر پورٹنگ آن لائن)یورپی یونین نے روس کی طرف سے یونین کے دو رکن ممالک کو گیس کی فراہمی روکنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بلیک میلنگ قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز روس نے پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی فراہمی روک دی تھی۔ یورپین کمیشن کی سربراہ اورزولا فان ڈیئر لائن نے کہا کہ اس روسی اقدام کے اثرات صارفین تک پہنچنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
روس نے ان ممالک سے گیس کی قیمت روسی کرنسی روبل میں ادا کرنے کا کہا تھا، جس سے انکار پر گیس کی فراہمی روک دی گئی۔ فان ڈیئر لائن نے یورپی گیس درآمد کنندگان کو متنبہ کیا ہے کہ خریداری معاہدیاگر روبل میں ادائیگی پر اتفاق نہیں ہے تو اس کی خلاف وزری کرنے والے پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔