صدر ولادیمر پیوٹن 32

روسی صدر کی یوکرین میں جنگ بندی کی تجویز کی حمایت

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں جنگ بندی کی امریکی تجویز کی اصولی طور پر حمایت کی ہے تاہم، اسے تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا ہوگا۔

عرب ٹی وی کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ بات چیت کے بعد کریملن میں ایک نیوز کانفرنس میں ولادیمیر پیوٹن نے میڈیا کو بتایا کہ ہم جنگ بندی کی تجاویز سے متفق ہیں۔ یہ خیال بذاتِ خود درست ہے اور ہم یقینی طور پر اس کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی ایسی ہونی چاہیے جو طویل مدتی امن کی بنیاد بنے اور اس بحران کی اصل وجوہات کو ختم کر دے۔

روسی صدر نے کئی ایسے مسائل کی نشاندہی کی جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جن کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے امن لانے والے کے طور پر یاد رکھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں