ٹرمپ 73

روسی صدر سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم کچھ علاقے واپس لینے، کچھ تبدیل کرنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں