روسی 144

روسی حکومت نے متعدد یورپی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

ماسکو ( ر پورٹنگ آن لائن)روسی حکومت نے متعدد یورپی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل یورپی یونین نے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو جیل بھیجنے اور مظاہرین کے خلاف پولیس کے پرتشدد کریک ڈان کے تناظر میں چار اہم روسی سکیورٹی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین یک طرفہ طور پر روسی شہریوں اور اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں