ریڈی میڈ گارمنٹس

رواں ما لی سا ل کے پہلے ما ہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ

فیصل آباد (ر پورٹنگ آن لائن)رواں ما لی سا ل کے پہلے ما ہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 16 فیصد اضافہ تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سا ل کے پہلے ماہ میں23کروڑ23 لاکھ ڈالر کی ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد ہوئیں تھین .

جو رواں سال 16فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 27کروڑ 42لاکھ ڈالر ہو گئی ریڈ میڈ گارمنٹس کے برآمد کندگان کے مطا بق کوویڈ19سے تباہ شدہ ملکی معیشت کے لیے ٹیکسٹا ئل کی برآمدات کا بڑھنا خوش آئند ہے مگر حکومت بجلی کے ٹیرف ریٹ میں اضافہ کر کے برآمد کندگان کی تمام امیدوں پر پا نی پھیر دیا .

برآمد کندگان نے کہا کہ انٹر نیشنل مار کیٹ میں ایک مر تبہ پھر پاکستانی ٹیکسٹا ئل مصنوعات کے ریٹ دیگر ہمسا یہ ممالک سے زا ئد ہو جا ئین گے اور پاکستا نی برآمدکندگان مقا بلے کی دوڑ سے با ہر ہو جا ئیں گے اور ملکی ٹیکسٹا ئل برآمدات کم ہو جا ئیں گیبرآمد کندگان نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کے ٹیرف ریٹ پرانی سطح پر لا ئے جائیں۔