فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن)رواں ما لی سال کے پہلے4ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 23فیصد اضا فہ تفصیل کے مطا بق گز شتہ مالی سال کے پہلے 4ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی مجموعی برآمدات94کروڑ70 لاکھ ڈالر ت تھیں جو رواں سال کے اسی عرصہ میں 23فیصد اضا فہ کے سا تھ 1ارب 16کروڑ ڈالر ہو گئی ریڈی میڈ گارمنٹس ملبوسات کے برآمد کندگان کے مطا بقپاکستانی ریڈمیڈ گارمنٹس خوبصورتی اور پائداری کے لحاظ سے دنیا بھر میں پسند کیے جا تے ہیں،
مگر پاکستان میں بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ دیگر ہمسا یہ ممالک کی نسبت قدر زیادہ ہیں جس کی وجہ سے پاکستان خطے میں پیداواری لاگت زیادہ ہے اور انٹر نیشنل مارکیٹ میں خطے کے دیگر ممال کے سا تھ مسا بقت رکھنا مشکل ہے حکومت اگر بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ خطے کے دیگر ہمسا یہ ممالک کے برابر کر دے تو پاکستان کی برآمدات کئی گنس بڑھ سکتی ہیں۔









