فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)رواں ما لی سال کے پہلے 2ماہ میں ہوزری نٹ ویئر کی برآمدات میں5فیصد اضا فہ تفصیل کے مطا بق گزشتہ ما لی سسال کے پہلے 2ماہ میں54کروڑ3لاکھ ڈالر کی 2ارب11لاکھ درجن ہوزری نٹ ویئر مصنوعات برآمد کی گئی تھیں جو رواں ما لی سال کے اسی عرصہ میں5فیصد اضا فے کے سا تھ بھڑ کر56کروڑ42لاکھ ڈالر رہی اور ہوزری نٹ ویئر مصنوعات کا مجموعی حجم 1ارب85لاکھ درجن رہا .
ہوزری نٹ ویئر کے برآمد کندگان کے مطا بق پاکستان کی ہوزری نٹ ویئر مصنوعات انٹر نیشنل مارکیٹ میں مضبوطی اور خوبصورتی کی وجہ سے پسند کی جا تی خصوصی طور پر پاکستان میں بننے والے خواتین کے پوشیدہ لباس کی مانگ میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے برآمد کندگان نے کہا کہ حکومت فری طور پر بجلی اور گیس کے ریٹ دیگر ہمسا یہ ممال کے برابر کر دے تو ہوزری نٹ ویئر مصنوعات کی برآمدات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔