چاول 92

رواں مالی سال چاول کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال کے 8 ماہ میں چاول کی برآمدات گزشتہ مالی سال کی برآمدات سے تجاوز کر گئیں۔

رواں مالی سال کے 8 ماہ میں چاول کی برآمدات میں 54 فی صد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چاول کی برآمدات 2 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال پاکستان نے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا چاول برآمد کیا تھا۔

رواں مالی سال کے 8 ماہ میں چاول کے برآمدی حجم میں 85 فی صد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 8 ماہ میں چاول کا برآمدی حجم 30 لاکھ 93 ہزار ٹن رہا، گزشتہ مالی سال میں 30 لاکھ 71 ہزار ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں