رمیز راجہ

رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین ،احسان مانی کی جگہ پی سی بی کی چیئرمین شپ دی گئی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین ہیں ، انہیں احسان مانی کی جگہ پی سی بی کی چیئرمین شپ دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نو منتخب چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ 2003 سے 2004 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں،وہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں،رمیز راجہ ایم سی سی کی موجودہ ورلڈکرکٹ کمیٹی کے رکن ہیں۔

ان کا شمار دنیا کے معروف براڈکاسٹرز میں ہوتا ہے۔احسان مانی نے تین سال تک پی سی بی چیرمین کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔