لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے ہمیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق طبقات کو نہیں بھولنا چاہیے ،موجودہ مہنگائی کے دور میں سفید پوش اور کم آمدن والے افراد سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس لیے صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد موجود مستحق خاندانوں کی مدد کریں تاکہ کوئی بھی شخص سحری اور افطاری سے محروم نہ رہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں پیشہ ور مانگنے والوں کی بہتات ہو گئی ہے جس کاحکومت کو سختی سے تدارک کرنا چاہیے ۔
سفید پوش مستحق شخص گھر کی چار دیواری میں رہ کر بھوک تو برداشت کر لے گا لیکن وہ کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا اس لئے ہمیں اپنے اردگر د ایسے افراد کی تلاش کرنی چاہیے جو حقیقی معنوں میں امداد کے مستحق ہیں۔ میگھا نے پنجاب حکومت کے نگہبان رمضان پیکج کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف یہ قابل تحسین اقدام ہے جس کے تحت انتہائی شفافیت سے مستحق خاندانوں تک امداد پہنچائی جارہی ہے ،ایسے فلاحی اقدامات معاشرے میں امید اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں۔








