لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے،پنجاب حکومت اضلاع میں 30 لاکھ امدادی رقم کے کارڈ تقسیم کر چکی ہے،پنجاب حکومت 95 فیصد اپنا ہدف حاصل کر چکی ہے اوراب تک 90 فیصد سے زائد شہری رمضان کارڈ کے ذریعے رقم حاصل کر چکے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر شہریوں کو 25.29 ملین سے زیادہ رقم فراہم کی جا چکی ہے،پنجاب بھر میں 422 مریم کے مہمان دسترخوان پر روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں،دسترخوانوں میں کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی کا عملہ دسترخوانوں اور پکوان مراکز پر تعینات ہے۔
عظمی بخاری نے کہاکہ مریم نواز نے وسیع پیمانے پر عوامی افطاری کے دسترخوان قائم کرکے مثال قائم کی ہے،پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر ہر شہری کی دہلیز پر رمضان نگہبان کارڈ پہنچائے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہاکہ مریم نواز سے مقابلے کرنے والوں کے صوبے میں رمضان پیکج کس کو ملا کہاں تقسیم ہوا کسی کو کچھ پتہ نہیں۔









