مراد علی شاہ 14

رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کرینگے، ذخیرہ اندوزوں و منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، مراد علی شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کریں گے، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔مراد علی شاہ نے سخت پرائس کنٹرول کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈان جاری ہے،

870 دکانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔وزیرِاعلی سندھ نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، رمضان میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں