ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

رمضان المبارک اپنے ساتھ امن و سلامتی بھائی چارگی اور خدمت خلق کے فروغ کا پیغام لایا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ماہ رمضان کی آمد پر عالم اسلام اور بلخصوص پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو دلی مبارک باد اور نیک تمناں کا اظہار.

اپنے تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی رحمتوں برکتوں سے لبریز پرنور ساعتوں کا آغاز اپنے ساتھ امن و سلامتی اور بھائی چارگی کے فروغ کا پیغام لایا ہے جس کی اصل روح کو سمجھے بنا کوئی بھی مسلمان انسانیت کی منازل طے نہیں کرسکتا خدا واحد تک پہنچنے کا راستہ بلا تفریق رنگ و نسل خدمتِ خلق سے جڑا ہوا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس ہمیں دلوں میں موجود کدورتوں کو ختم کرکے باہمی اتفاق و اتحاد قائم کرنے کا درس دیتا ہے جس کے ذریعے ہم ایک صحت مند معاشرے کا حصول ممکن اور آئندہ نسلوں تک ایک مثبت پیغام کو پہنچانے کے فریضے کو انجام دے سکتے ہیں.

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ اِس ماہ رمضان میں تحریکی شہدا اسیر لاپتہ کارکنان اور ان کے ورثا مزید برآں غربا و مساکین کی مالی اور اخلاقی امداد کے ساتھ فلسطین اور دنیا بھر میں موجود مسلمان جو جہاں کہیں بھی ظلم کے خلاف برسرِ پیکار ہیں ان کی کامیابی و نصرت سمیت وطن عزیز کی بقا و سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعاں کا اہتمام کیا جائے۔