معیشت 19

رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک، پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں ایک اور سنگ میل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی معیشت پر عالمی شراکت داروں کا اعتماد مزید مضبوط ہونے لگا ہے۔پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی جس میں کویت کے تعاون سے رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کا آغاز ہوگیا۔رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک اگلے ماہ پاکستان میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گا، جس میں ابتدائی طور پر 10 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

رقمی اسلامک ڈیجیٹل بینک کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی (KIA) کی معاونت سے قائم کیا گیا، رقمی بینک کا آغاز پاکستان کے مالیاتی شعبے کیلئے ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معیشت اور جاری اصلاحات پر عالمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی سمت اور اصلاحاتی پالیسیوں پر بڑھتے بین الاقوامی اعتماد کی عکاس ہے۔

مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان و کویت کے درمیان مالیاتی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا تعاون مضبوط ہو رہا ہے، یہ سرمایہ کاری پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی اور مالیاتی نظام کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔رقمی بینک مکمل طور پر ڈیجیٹل اسلامی بینک کے طور پر کام کرے گا۔ ڈیجیٹل بینکاری کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بینکاری نظام کو موثر بنانا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو مالی نظام سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے جدید اور پائیدار مالیاتی نظام کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں