لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکار ہ ہما علی نے کہا ہے کہ رقص تھیٹر کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے ، یہ قدم ترین فن ہے اور معیاری رقص کو فروغ ملنا چاہیے ،محنت اور لگن سے کام کر کے مقام پیدا کیا ہے اور بر قرار رکھنے کے لئے اس سے زیادہ جستجو کر رہی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کسی بھی شعبے میں ٹیلنٹ کے آگے بندھ نہیں باندھا جا سکتا لیکن سفارش کے ذریعے آگے آنے والے زیادہ وقت نہیں گزارتے اورناکا م ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں ،
اس بنیاد پر شروع ہونے والا کیرئیر زیادہ طویل نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بڑی محنت سے حاصل کیاہے اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے اس سے زیادہ جستجو کر رہی ہوں ۔جب تک میرے پرستار مجھے دیکھنا پسند کریں گے میں کسی کی پرواہ کئے بغیر اپنا کام جاری رکھوں گی اور پرستار ہی بہترین جج ہیں۔