سری لنکا 13

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کو بڑا دھچکا، بولر ثاقب خان انجری کے باعث باہر

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے اہم بولر ثاقب خان انجری کے باعث باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ثاقب خان بائیں ہیمسٹرنگ میں تناؤ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مزید بولنگ نہیں کراسکیں گے۔اس وقت وہ ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔

ثاقب نے اپنے دوسرے اوور کے دوران سری لنکا کی دوسری اننگز کے آغاز میں لاہیرو یوڈارا کو آؤٹ کرنے کے بعد میدان چھوڑ دیا تھا۔ثاقب خان نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ رواں میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔پاکستان ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے تاہم ایک اہم بولر کی کمی قومی ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں