رپورٹنگ آن لائن۔۔
ماہ رمضان کے آخری ایام میں راولپنڈی اور گردونواح میں جعلی اور زہریلی شراب اور مختلف نوعیت کی منشیات کی غیرقانونی فروخت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر میں منشیات فروش کھلے عام شراب اور منشیات کی ترسیل کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے اہلکار فیاض بابر اور دیگرنے تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود نہ صرف چپ سادھ رکھی ہے بلکہ منشیات فروشوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ راولپنڈی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار فیاض بابر وغیرہ منشیات اور شراب فروشوں سے صرف نظر کرکے ان سے بھاری منتھلی وصول کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ منشیات فروشوں کی ترسیل اور آمدورفت سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود آنکھیں بند رکھتے ہیں