'رابی پیرزادہ 153

راولپنڈی ‘رابی پیرزادہ نے کوکنگ کر کے سٹاف کو حیران کر دیا

راولپنڈی (ر پورٹنگ آن لائن) شوبز کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے راولپنڈی کے مقامی ریسٹورنٹ میں ماہر باورچی کی طرح کوکنگ کر کے سٹاف کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق گلوکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رابی ایک ریسٹورنٹ میں خود کوکنگ کر رہی ہیں جبکہ سٹاف ان کے پاس کھڑا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے برانڈ کے آوٹ لیٹ کے افتتاح کیلئے راولپنڈی گئی تھیں اور بعد ازاں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں