راولپنڈی ایکسائز ٹیکسیشن

راولپنڈی۔پراپرٹی ٹیکس کی اپیلوں کی آڑ میں خزانے کو بھاری نقصان۔

شہباز اکمل جندران۔

راولپنڈی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈائیریکٹوریٹ میں پراپرٹی ٹیکس کی اپیلوں کی آڑ میں خزانے کو بھاری نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
راولپنڈی ایکسائز ٹیکسیشن
راولپنڈی ،پراپرٹی ٹیکس زون ون، زون ٹو اور زون تھری میں یکم دسمبر 2022 سے 30 اپریل 2023 تک محض پانچ ماہ کے دوران مجموعی طورپر پراپرٹی ٹیکس کی 176 اپیلوں کو ریمانڈ کیا گیا اور پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کی درستگی کے نام پر بھاری ٹیکس کم کر تے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈائیریکٹوریٹ راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس زون ون میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران 18 اپیلوں کے تحت، زون ٹو میں 95 اپیلوں میں جبکہ پراپرٹی ٹیکس زون تھری میں 63 اپیلوں میں ڈیمانڈ نوٹسسز کے برعکس ٹیکس کو کم کیا گیا۔