فیصل واوڈا 15

رانا صاحب ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہوگئیںکچھ نیا سوچیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ رانا صاحب ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، رانا صاحب سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہوگئیں، کچھ نیا سوچیں۔اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے دوست رانا ثنا اللہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو 2 دفعہ ڈیل آفر کی،رانا ثنا اللہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈیل کی آفر نہیں مانے، پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے؟ یہ وہ ڈیل ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات میں ہے، آپ کو ہی پتہ ہے؟ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اْس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔

انھوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی یہ مبینہ ڈیل قبول کرلیتے تو اسے سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا ہے، اس نے آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں ہے، پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے نہیں پتہ، بانی کسی اور کے پیچھے نہیں جائے گا نہ جاسکتا ہے، نہ کسی اور میں ہمت ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا رانا صاحب ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں، رانا صاحب سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہوگئیں، کچھ نیاسوچیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ لوگوں سے کہا تھا کہ انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے، فطرت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں