پیپلز پارٹی پنجاب 262

راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر ، سید حسن مرتضی کو سیکرٹری جنرل مقرر ، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر جبکہ سید حسن مرتضی کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا،جسکا باضابط نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

بدھ کو پیپلز پارٹی کے کراچی میں مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹوزرداری نے گوجر خان سے موجودہ رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کو پیپلز پارٹی پنجاب کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے ،اسی طرح شہزادسعید چیمہ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے،پیپلزپارٹی چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے اس حوالے سے باضابط نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں