لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن پور اور کچے کا علاقہ سو فیصد کلیئر کر لیا گیا ہے۔
کچہ آپریشن کی کامیابی پر اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریاست کے اندر ایک ریاست بنائی ہوئی تھی، ڈاکوؤں نے خوف کا ماحول پیدا کیا ہوا تھا، لوگوں کو اغواء کر لیا جاتا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی رٹ ان علاقوں میں بحال ہو گئی ہے، اس آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خوف کے علاقے سے یہ قانون کی عملداری کا علاقہ بن گیا ہے۔









