ایشیا کپ 50

رائزنگ سٹار ایشیا کپ،بنگلہ دیش اے نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

دوحہ(رپورٹنگ آن لائن)دوحہ میں جاری رائزنگ سٹار ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے افغانستان اے ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے، درویش رسولی 27 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، اعجاز احمد اور قاسم احمد 12ـ12 سکور بنا سکے، بنگلہ دیش کی جانب سے موندول اور رقیب الحسن نے 3ـ3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، مہروب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 13 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کر لیا، زواد ابرار نے 24 اور ماہیدالسلام نے 27 سکور کیے، حبیب الرحمان اور جشم نے 10ـ10 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے غضنفر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں