سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی معاونِ خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔ جس میں چکن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے گئے جس کے باعث رمضان میں قیمتیں مستحکم ہیں۔
روٹی، چکن اور چینی کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ جبکہ رمضان میں مہمان دسترخوان مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے ایک سہارا ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کسی کو بھی افطاری کے وقت مشکل پیش نہ آئے۔زرائع کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف کی معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ نے سرگودھا آمد پر اعلی سطح اجلاس میں رمضان المبارک کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے رمضان سہولت بازار،ریڑھی بازار شاہین چوک اور دیگر مارکیٹوں کا معائنہ کیا اور کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چکن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے دسمبر سے حکومتی سطح پر اقدامات شروع کیے گئے تھے۔
جس کے باعث رمضان میں قیمتیں مستحکم ہیں۔ روٹی، چکن اور چینی کی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودھا میں رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 83 ہزار 879 مستحق خاندانوں کو امدادی کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں اور ہدف ہے کہ 10 رمضان تک سو فیصد تقسیم کو مکمل کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 47 لاکھ خاندانوں کو تقریبا 42 ارب روپے کے پیکیج کے تحت فی خاندان 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق خریداری کر سکیں۔ضلع سرگودھا کی ہر تحصیل میں دو، دو مریم کے مہمان دسترخوان قائم کیے گئے ہیں۔
مجموعی طور پر 14 مقامات پر روزانہ تقریبا 10 ہزار افراد کو افطار فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں آٹا، سبزیاں، پھل اور کریانہ اشیا مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں جبکہ طلب و رسد پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔معاونِ خصوصی نے مختلف سٹالز پر پھلوں، سبزیوں، کریانہ اور چکن کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور خریداروں سے بات چیت کی۔معاون خصوصی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ فیلڈ چیکنگ مزید موثر بنائی جائے،خلاف ورزی پر فوری جرمانے اور قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مستحقین کو بروقت اور باعزت امداد کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خود رمضان انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔سلمی بٹ نے ڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود)ٹیچنگ ہسپتال اور لاری اڈا پر قائم دسترخوانوں میں خود کھانا تقسیم کیا اور کہا کہ یہ دسترخوان مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے ایک سہارا ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ کسی کو بھی افطاری کے وقت مشکل پیش نہ آئے۔









