لندن(رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے زیر اہتمام ہنڈرڈ کرکٹ کمپٹیشن کا چوتھا ایڈیشن (آج)منگل سے انگلینڈ میں شروع ہوگا جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہوں گی۔ٹورنامنٹ میں شامل 8 ٹیموں میں ٹرینٹ راکٹس ، برمنگھم فینکس ،لندن سپرٹ ،مانچسٹر اوریجنلز،ناردرن سپر چارجرز،اوول انوینسیبل،سدرن برئیو اور ویلش فائر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ (آج )منگل کو برمنگھم فینکس اوراوول انوینسیبل کے درمیان کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ہنڈرڈ ایک پیشہ ورانہ 100 گیندوں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں انگلینڈ اور ویلز کے بڑے شہروں سے 8 مردوں کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں۔
ہنڈرڈ اپنی نوعیت کا رواں موسم گرما کا چوتھا ایونٹ ہے۔ ہنڈرڈ کا پہلا ایڈیشن کووڈ۔ 19 کی وبا کی وجہ سے ایک سال کی تاخیر سے 2021 میں شروع ہوا تھا۔ ہینڈرڈ بہت ہی مختصر فارمیٹ کا کھیل ہے جس کے ہر میچ کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے پر محیط ہے۔ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18اگست کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گا۔