روبی انعم 205

دین اور دنیا کے امتزاج سے ہم اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں ‘ روبی انعم

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ہم لوگوںنے موت کوفراموش کردیا ہوا ہے اوراس بات سے بے خبرہیں کہ ہم نے قبرمیں جانا ہے ، شوبز کی دنیا ایسی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی غیبت کرتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں یہ بڑے گناہوں میں سے ایک ہے۔ انہوںنے ایک انٹرویو میںکہا کہ دین اسلام اچھاانسان بننے کا درس دیتا ہے اوردین کے راستے پر چل کر ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں ۔

آج نفسا نفسی کا عالم یہ ہے کہ ہمیں اپنے پڑوس کے لوگوں کے حالات کا علم نہیں ہوتا بلکہ ہمارے پاس اتنی بھی فرصت نہیں کہ پڑوسیوں کے نام کا بھی علم ہو۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیا داری کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میںدین کو بھی شامل کرناچاہیے ، اس امتزاج سے ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے گی۔ روبی انعم نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے لیکن تاجروں نے اس ماہ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے جس پر بہت دکھ ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں