دہلی 172

دہلی میں مزید ایک ہفتے کے لیے لاک ڈائون کا اعلان،میٹر وبس بھی نہیں چلے گی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں لاک ڈائون میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی نے کہا کہ اس مرتبہ لاک ڈان میں مزید سختی کی جائے گی۔

کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈائون سے پہلے کورونا میں انفیکشن کی شرح 35 فیصد تھی جو اب 23 فیصد ہوگئی ہے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ لاک ڈان میں توسیع کی جا رہی ہے۔ اس بار لاک ڈائون سخت ہوگا۔ میٹرو بھی کل پیر سے نہیں چلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں