وزیر اعلیٰ بلو چستان 102

دہشت گردی کی کاروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا،وزیر اعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا ،دہشت گردی کی کاروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ۔دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیادہشت گردی کی کاروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کا شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں