وزیرخارجہ 180

دہشت گردی خطرات سے متعلق معلومات صوبوں کو دی گئی ہیں, وزیرخارجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دہشت گردی خطرات سے متعلق معلومات صوبوں کو دی گئی ہیں اور معلومات بلوچستان، خیبرپختونخوا نے اقدامات کئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے کوئٹہ جلسے میں رکاوٹ ڈالے بغیر مناسب انتظامات کئے گئے۔

اپنے بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی عوام استحکام کا شکار کرنے والی قوتیں متحرک ہو چکی ہیں جبکہ امن کےلئے قوم کو متحد ہو کر عفریت کا مقابلہ کرنا ہو گا، دہشت گردی کے خلاف وفاق اور صوبوں کو مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان وزیرخارجہ کو پشاور دہشت گردی پر خدشات سے آگاہ کیا ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ماحول کرنے کے درپے قوتوں پر نظررکھنا ہو گی، ہم نے بات چیت یا مذاکرات سے کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ایک طبقے نے سیاست چمکانے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی اور استحکام ہماری ذمہ داری ہے، جس سے غافل نہیں ہیں، سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں