محسن نقوی

دہشتگردی کیخلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے گئےاقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، دونوں رہنماں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، اس جنگ میں صرف جیت ہی پہلا اور آخری آپشن ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔