صدرپزشکیان 15

دھمکیاں اور دہشت ہمارے اتحاد کو مضبوط بناتی ہیں، ایرانی صدر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دھمکیاں اور دہشت ہمارے اتحاد کو مضبوط بناتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو نقشے سے مٹانے کا فریب تاریخ ساز قوم کے عزم کے خلاف مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میدان جنگ کے خطرات کا مضبوطی سے مقابلہ کر رہے ہیں، دھمکیاں اور دہشت ہمارے اتحاد کو مضبوط بناتی ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے والوں کے سوا سب کیلئے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں