لاہور( رپورٹنگ آن لائن) دو ہفتوں کے دوران مختلف بیکری آئٹمزکی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے ۔مختلف برانڈز نے قیمتوں میں10سے20روپے تک اضافہ کیا ہے جس کے بعد رسک کا بڑا پیکٹ20روپے اضافے سے 250روپے،چھوٹا پیکٹ 20روپے اضافے سے150روپے،باقر خانی ڈبل پیک کی قیمت20روپے اضافے سے120روپے ہو گئی ،
سادہ کیک چھوٹا 10روپے اضافے سے100روپے،بڑا کیک 20روپے اضافے سے220روپے،میڈیم بریڈ500گرام 10روپے اضافے سے 160روپے ،برائون بریڈ340گرام کی قیمت بھی 10روپے اضافے سے 160سے بڑھ کر170روپے ہو گئی ۔دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 5سے10روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔









