اداکارہ ریشم ن 154

دوستوں کو کبھی بھی آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہیے ‘ ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دوستوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگ میرے قریبی دوست ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے ۔ ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ دوستوں کو کبھی بھی آزمائش میں نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ شاید کسی وجہ سے دوست آپ کے معیار پر پورا نہ اتر سکے اور پھر اسے شرمندگی اٹھانا پڑے ۔ انہوںنے کہا کہ میرے نزدیک دوستی کو ماپنے کاپیمانہ صرف خلوص ہوناچاہیے ،اگرکوئی شخص آپ کے ساتھ مخلص ہے تووہ ہیرا ہے اور دنیا میں اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ،ایسے لوگوںکوکھونے سے ڈرناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں