پاکستان کرکٹ ٹیم 56

دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہوگیا، آل راؤنڈر شاداب خان سری لنکا کے خلاف سیریز میں شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رئوف کے نام پر غور کیا جارہا ہے، حارث رئوف جنوبی افریقہ اور ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو موقع دیے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولر احمد دانیال کی بھی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ کچھ کرکٹرز بی بی ایل میں شرکت جاری رکھیں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3 میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے، ورلڈ کپ کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل آئی سی سی کی اجازت سے ٹیم میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں