شہریا ر منور

دوبارہ ٹی و ی سکرین پر آنے کی وجہ نئی ڈرامہ سیریل “پہلی سی محبت ” کا سکرپٹ ہے،شہریا ر منور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اداکار شہریا ر منور نے کہا کہ ان کی دوبارہ ٹی و ی سکرین پر آنے کی وجہ نئی ڈرامہ سیریل “پہلی سی محبت ” کا سکرپٹ ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بہت عرصے تک ڈراموں میں کام نہ کر نے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ڈراموں میں کام اس لئے نہیں کررہے تھے کیونکہ سکرپٹ ان کی پسندکے مطابق نہیں تھے او ر اس نئے ڈرامے میں کام کرنے کی وجہ وہ کردار اور سکرپٹ ہے جس کی انہیں بہت عرصے سے تلاش تھی ۔ شہریا ر منور اس ڈرامہ سیریل میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔